مشرق وسطیٰ

عراق: اربیل صوبے میں عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد کی موت

عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے کے اربیل صوبے کے شہر سورن میں ایک رہائشی عمارت میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

بغداد: عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے کے اربیل صوبے کے شہر سورن میں ایک رہائشی عمارت میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’آگ سب سے پہلے تیسری اور چوتھی منزل پر لگی، جہاں یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ رہتے تھے، اور پھر پوری پانچ منزلہ عمارت میں پھیل گئی۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ شہری دفاع کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

a3w
a3w