تلنگانہ

تمام ضلعی عدالتوں کو جلد ہی ڈیجیٹل کرنے کی کوشش:چیف جسٹس ہائی کورٹ الوک ارادھے

نلگنڈہ ضلع کی نئی عدالت کی عمارت میں، خاص طور پر لائبریری اور تفریحی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ وقتاً فوقتاً آنے والی تبدیلیوں کے مطابق کام کرے تو قوانین کو موثر انداز میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس الوک ارادھے نے کہا ہے کہ ریاست کی تمام ضلعی عدالتوں کو جلد ہی ڈیجیٹل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کل شام ہائی کورٹ کے ججس ونود کمار، لکشمن اور وجے سین ریڈی کے ساتھ نلگنڈہ ضلع مستقرمیں نئی تعمیر شدہ عدالت کی عمارت کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع نلگنڈہ عدالتوں کی ڈیجیٹائزیشن میں دوسرے نمبر پر ہے، مکمل ڈیجیٹائزیشن اور انفراسٹرکچر بننے سے نظام انصاف کو مزید موثر طریقہ سے کام کرنے کا موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔