حیدرآباد

جی ایچ ایم سی حدود میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی کوششیں

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر گریٹرحیدرآبادرونالڈ راس نے کہا ہے کہ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر گریٹرحیدرآبادرونالڈ راس نے کہا ہے کہ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے ایک تلگونیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ رائے دہندوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر رائے دہندوں کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے 15اسمبلی حلقوں کے 45لاکھ رائے دہندوں کو حق رائے دہی کی سہولت پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔رائے دہی کیلئے الاٹ کئے جانے والے اسٹاف کی ٹریننگ، میٹرئیل،ای وی ایمس، الکٹورل رولس کا کام مکمل کرلیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گھر پہنچ کرووٹر انفارمیشن سپلس کی تقسیم کاکام کیاجائے گا۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ یہ سلپس تقسیم کرنے والا اسٹاف ان کو حاصل کرنے والے کی دستخط بھی حاصل کرے گا۔

اگر گھر میں رائے دہندہ موجود نہیں ہے تو اس گھر کے کسی بھی دیگر شخص کی دستخط ووٹرسلپس کی تقسیم کے موقع پر حاصل کی جائے گی تاکہ یہ تصدیق کی جاسکے کہ گھروں میں ان سپلس کی تقسیم کو یقینی بنایاگیا ہے۔بوتھ لیول آفیسرس یہ کام کریں گے۔اس پر نگرانی کیلئے سکٹر آفیسرس کو رکھاگیا ہے۔

ان سپلس میں رائے دہندہ کے مرکز رائے دہی،بوتھ کا لوکیشن، رائے دہندہ کا سیرئیل نمبردرج ہوں گے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ حساس پولنگ مراکز پر خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں مسلح مرکزی دستوں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ان مراکز میں ویڈیوگرافی بھی کی جائے گی۔ساتھ ہی ویب کیمروں کے ذریعہ ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ان مراکز پر مائیکروآبزرورس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔