بھارت

بی جے پی ملک کو کب تک کمزور کرتی رہے گی؟ : راہول

کانگریس قائد راہول گاندھی نے گلوبل ہنگرانڈیکس 2022میں ہندوستان کو 107 واں مقام ملنے پر مرکز کو نشانہ تنقید بنایا۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے گلوبل ہنگرانڈیکس 2022میں ہندوستان کو 107 واں مقام ملنے پر مرکز کو نشانہ تنقید بنایا۔

انہوں نے سوال کیاکہ آرایس ایس۔بی جے پی عوام کو حقیقت سے گمراہ کرتے ہوئے ہندوستان کو کمزورکرنے کیلئے کب تک کام کرتے رہیں گے۔

کانگریس قائد نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ اب وزیراعظم اور ان کے وزراء کہیں گے کہ ہندوستان میں بھوک نہیں بڑھ رہی ہے بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں کو بھوک نہیں لگ رہی ہے۔

مرکز‘ گلوبل ہنگر انڈیکس 2022کو مستردکرچکا ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی امیج خراب کرنے کی کوشش ہے۔ ہندوستان‘پاکستان‘بنگلہ دیش‘نیپال اورسری لنکا جیسے ممالک سے بھی پچھڑگیا ہے۔

ایشیاء میں صرف افغانستان (109) اس سے پیچھے ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے آرایس ایس اور بی جے پی سے سوال کیاکہ وہ عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ملک کو کب تک کمزورکرتے رہیں گے۔