تلنگانہ

اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز کہا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد ان کی کانگریس حکومت نے صرف 90 دنوں کے اندر 30 ہزار جائیدادوں پر تقررات کئے ہیں اور حکومت کے پہلے سال میں مزید 30 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری رہے گا۔

حیدر آباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز کہا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد ان کی کانگریس حکومت نے صرف 90 دنوں کے اندر 30 ہزار جائیدادوں پر تقررات کئے ہیں اور حکومت کے پہلے سال میں مزید 30 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اقامتی تعلیمی اداروں کے پرنسپالس کے تقررات
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی

فائر مین کے نئے بیاچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے یہاں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں برسر اقتدار آنے کے بعد ان کی حکومت نے اندرون 90 دن، 30 ہزار نوجوانوں میں احکام تقررات جاری کئے۔ مزید 30 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کئے گئے ہیں۔

ان میں ڈی ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی 11 ہزار جائیدادوں کے ساتھ گروپ I، II اور گروپ III کی جائیدادیں شامل ہیں۔ کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد ہم اندرون ایک سال 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ مساعی انجام دے رہے ہیں۔

چند مسابقتی امتحانات کے التواء کے مطالبہ پر حالیہ طلبہ و نوجوانوں کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ طلبہ و نوجوانوں کو احتجاج منظم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وہ وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل سے انہیں واقف کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ کو حکومت کے علم میں لانے پر وہ اس مسئلہ کی یکسوئی کے لئے ممکنہ مساعی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کی جدوجہد میں طلبہ و نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ان نوجوانوں کو اُمید تھی کہ نئی ریاست میں انہیں روزگار ملے گا، مگر سابق بی آر ایس حکومت نے ان طلبہ و نوجوانوں کے توقعات پر پانی پھیر دیا۔ بی آر ایس حکومت‘ نوکریوں کی تخلیق میں ناکام رہی۔ فائر سرویس کے نئے بیاچ کی گریجویشن پریڈ کے موقع پر چیف منسٹر نے آتش فرو عملہ کی خدمات اور ان کی فرض شناسی کی ستائش کی۔

a3w
a3w