حیدرآباد

مفت میڈیکل کیمپ

ریاض مدینہ اسلامی مرکز کے زیراہتمام اتوار 26 فروری کو ریاض مدینہ، مصری گنج میں 10 بجے دن تا2 بجے دوپہر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا

حیدرآباد: ریاض مدینہ اسلامی مرکز کے زیراہتمام اتوار 26 فروری کو ریاض مدینہ، مصری گنج میں 10 بجے دن تا2 بجے دوپہر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گردوں کے عارضہ کی سب سے بڑی وجہ ذیابیطس ہے: ڈاکٹر کے ایس نائیک

جس میں ذیابطیس کے ماہر و تجربہ کار ڈاکٹر غوث محی الدین اور دانتوں کے ماہر سرجن ڈاکٹر سراج محی الدین، آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سید صدیق حسین، جنرل فزیشین ڈاکٹر سید محمد عثمان حسینی ذکی قادری، ڈاکٹر حبیب علی خان اور رگوں کے علاج کے ماہر حکیم سید محمد یعقوب مریضوں کی مفت تشخیص کریں گے۔

مریضوں کو مفت ادویات فراہم کئے جائیں گے۔ شوگر بی پی کا ٹسٹ مفت کیا جائے گا۔ لیبارٹری ٹسٹ پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ پر کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات فون 9885003529 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔