مصری صدر کا انتباہ
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں اور لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے خطہ کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

قاہرہ(اے پی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں اور لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے خطہ کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان صلح صفائی کرانے والوں میں ایک عبدالفتاح السیسی نے مطالبہ کیا کہ غزہ اور لبنان دونوں جگہ فوری جامع لڑائی بندی ہوجائے۔
انہوں نے یہ ریمارکس اسرائیلی حملہ میں حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد کئے۔ السیسی نے ہفتہ کے دن لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میقاتی کو فون کیا۔
انہوں نے لبنان کو فوری طبی اور انسانی امداد بھیجنے کا بھی حکم دیا۔ امریکہ اور قطر کے ساتھ مصر کئی ماہ سے اسرائیل اور حماس کی بات چیت کرارہا ہے، تاکہ غزہ میں جنگ ختم ہوجائے، لیکن یہ بات چیت بار بار معطل ہوجاتی ہے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی علاقائی جنگ کو ٹالنے کا بہترین راستہ ہے۔