شمالی بھارت

نتیش کمار ’ایک ملک۔ایک برقی شرح‘ کے حامی

بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار ’ایک ملک، ایک برقی شرح‘ پالیسی پر زور دیا۔ بتایا کہ چند ریاستوں کو دیگر کی بہ نسبت برقی خریدنی پڑ رہی ہے۔

پٹنہ: بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار ’ایک ملک، ایک برقی شرح‘ پالیسی پر زور دیا۔ بتایا کہ چند ریاستوں کو دیگر کی بہ نسبت برقی خریدنی پڑ رہی ہے۔

برقی کے محکمہ کے پراجکٹس مالیاتی 15,871 کروڑ روپے کی رونمائی چہارشنبہ کو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہار مرکزی حکومت کے پاور پلانٹس سے زائد شرح پر دیگر ریاستوں کے بہ نسبت برقی حاصل کررہا ہے۔ تمام ریاستیں سرگرمی کے ساتھ ملک کی پیداوار میں ترقی کے لئے حصہ ادا کریں۔

میں نے ماضی میں کئی بار کہا ہے کہ ایک ملک، ایک برقی شرح“ پالیسی ہونی چاہیے۔ کیوں بعض ریاستیں برقی پیدا کرنے والے مرکزی حکومت کے یونٹس سے زائد قیمت پر برقی حاصل کررہے ہیں؟۔ ملک بھر میں برقی شرحوں میں یکسانیت ہونی چاہیے، کمار نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسمارٹ پری پیڈ الکٹریسٹی میٹر کی ریاست میں تنصیب کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہم‘ ہمارے برقی صارفین کو سبسیڈی دیتے ہیں، ہم برقی زائد شرح سے خریدتے ہیں اور ہمارے صارفین کو بہت کم شرح پر مہیا کرتے ہیں۔ مجھے اُن لوگوں سے پریشانی ہے جو لوگ مفت برقی فراہم کرنے کی بات کرتے ہیں۔

چیف منسٹر نے یہ بات اُس وقت کہی جب اُن سے دیگر ریاستوں کی ایسی اسکیمات کے بارے میں سوال کیا گیا۔ کمار نے کہا کہ اُن کی حکومت ریاست میں اکتوبر 2018ء تک برقی کنکشن کو ہر گھر کو یقینی بنایا تھا جب ہمیں 2005ء میں بہار کے عوام کی خدمت کی موقع ملا، برقی کی کھپت ریاست میں صرف 700 میگا واٹ تھی اور اب یہ 6,738 میگا واٹ تک جاپہنچی ہے۔