مشرق وسطیٰ

دوران تلاوت آیات بھولنے پر مصری قاری چھ ماہ کے لیے معطل

مصر کے ایک مشہور قاری حافظ محمد حامد السلکاوی کو دوران تلاوت آیات بھولنے کے بعد چھ ماہ کے لیے ریڈیو پر تلاوت کرنے اور غیر ملکی پروگراموں کے لیے تلاوت کی ریکارڈنگ کروانے سے روک دیا گیا ہے۔

قاہرہ: مصر کے ایک مشہور قاری حافظ محمد حامد السلکاوی کو دوران تلاوت آیات بھولنے کے بعد چھ ماہ کے لیے ریڈیو پر تلاوت کرنے اور غیر ملکی پروگراموں کے لیے تلاوت کی ریکارڈنگ کروانے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سالانہ جلسہ حسن قرأتِ قرآن
مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس
جامعۃ المؤمنات میں گرمائی دینی تعلیمی کورس
دینی وتہذیبی شناخت کی حفاظت
دستور ہمارے لئے بائبل، قرآن اور بھگود گیتا : وزیر داخلہ جی پرمیشور

مصر میں حفاظ اور قراء سنڈیکیٹ نے مشہور قاری محمد حامد السلکاوی کو معطل کرنے اور غیر ملکی ریڈیو اسٹیشنوں اور قرآنی ریکارڈنگ کی فہرست سے ان کا نام چھ ماہ کے لیے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ جمعہ کا ہے، جب مصری ٹیلی ویژن، ریڈیو اور کچھ نجی چینلز نے پورٹ سعید گورنری کے المناخ محلے میں واقع الحسین مسجد سے نماز جمعہ براہ راست نشر کی۔ قومی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر الشیخ محمد حامد السلکاوی نے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ،مفتی جمہوریہ ڈاکٹر شوقی علام اور پورٹ سعید کے گورنر میجر جنرل عادل الغضبان کی موجودگی میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں قاری سلکاوی نے قرآن کی تلاوت کی۔

تلاوت کے دوران مشہور قاری سے غلطی ہو گئی کیونکہ وہ نادانستہ طور پر تلاوت کے دوران دو آیات بھول گئے اور تنبیہ کے باوجود انہیں دہرانے کے بجائے آگے بڑھ گئے۔

قراء سنڈیکیٹ نے تلاوت میں غلطی کرنے والے قاری کو چھ ماہ کی مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور زور دیا کہ وہ کسی ایسے قاری کو برداشت نہیں کرے گی جس نے کتاب اللہ کی تلاوت میں غلطی کی ہو۔

a3w
a3w