سوشیل میڈیامذہبنکاح

دباؤ ڈال کر مہر معاف کرانا

مہر شوہر کے ذمہ عورت کا دَین ہے ، جب شوہر کا انتقال ہوجائے ، تو شوہر کے ترکہ میں سے پہلے مہر ادا کرنا چاہئے

سوال:-شوہر کے انتقال کے بعد میت کی تعزیت میں آئی ہوئی خواتین بیوہ عورت کو مہر معاف کردینے پر اصرار کرتی ہیں اور کہتی ہیںکہ کہہ دو میں نے تمہارا مہر معاف کردیا تو اس طرح لوگوں کے اصرار پر بیوی مہر معاف کردے تو کیا اس سے مہر معاف ہوجائے گا ، جب کہ بیوی نے دل سے مہر معاف نہیں کیا ہے ؟ (خلیل احمد، حشمت پیٹ)

جواب:- مہر معاف کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا قطعا جائز نہیں، اور اگر دباؤ ڈال کر عورت سے مہر معاف کرا بھی لے تو اس کا اعتبار نہیں ، (ہندیہ: ۱؍۳۱۳)

مہر شوہر کے ذمہ عورت کا دَین ہے ، جب شوہر کا انتقال ہوجائے ، تو شوہر کے ترکہ میں سے پہلے مہر ادا کرنا چاہئے ، پھر تمام ورثاء کو اس کا حصہ ملنا چاپئے ، یہ بہت ہی ظالمانہ رسم ہے جو بعض جگہ چل پڑی ہے ۔

a3w
a3w