شمالی بھارت

اجمیر میں عید الاضحیٰ 17 جون کو منائی جائے گی

بتایا جا رہا ہے کہ عید الاضحٰی اسلامی کیلنڈر میں ذوالحجہ کے مہینے کی 10 تاریخ یعنی 17 جون کو ہوگی۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں مسلمان 18 جون کو عیدالاضحی منائیں گے۔

اجمیر: راجستھان میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے شہر اجمیر میں مسلم کمیونٹی 17 جون کو عید الاضحی (بقرعید) منائے گی۔

متعلقہ خبریں
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

درگاہ کے قریب مسلم خاندانوں میں بقرعید کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اللہ کی راہ میں قربان کیے جانے والے بکروں کو اچھا کھانا دیا جا رہا ہے اور مسلم خواتین خریداری میں مصروف ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ عید الاضحٰی اسلامی کیلنڈر میں ذوالحجہ کے مہینے کی 10 تاریخ یعنی 17 جون کو ہوگی۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں مسلمان 18 جون کو عیدالاضحی منائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی کیلنڈر 7 جون کو چاند نظر آنے کی صورت میں ذوالحجہ کا مہینہ شروع ہو جائے گا اور بقرعید 17 جون کو منائی جائے گی۔ اس کے لیے اجمیر کے بکرامنڈی میں بکروں کی خرید و فروخت بھی شروع ہو گئی ہے۔

a3w
a3w