حیدرآباد

تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کیلئے وسیع تر انتظامات: سی ای او

تقریبا دس ہزارکاونٹنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ مرکز کی مسلح فورسس کی 12کمپنیوں کو تعینات کیاجائے گا اورتمام گنتی کے مراکز پر تین سطحی سیکوریٹی فراہم کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں لوک سبھاانتخابات کے ووٹوں کی گنتی کیلئے وسیع ترانتظامات کئے گئے ہیں۔چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے حیدرآباد میں میڈیا کو بتایا کہ ریاست کے 34مقامات پر سخت سیکوریٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
تلنگانہ میں بہار کے کانگریس ایم ایل ایز کی سخت سیکوریٹی
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ

تقریبا دس ہزارکاونٹنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ مرکز کی مسلح فورسس کی 12کمپنیوں کو تعینات کیاجائے گا اورتمام گنتی کے مراکز پر تین سطحی سیکوریٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ 4جون کو صبح 8بجے پوسٹل بیالٹس کی گنتی کی جائے گی۔ریاست بھر میں رائے شماری کے لئے 276ٹیبلس کا انتظام کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی واری بنیادوں پر رائے شماری کی جائے گی۔

پوسٹل بیالٹس اور ای وی ایمس کے لئے علحدہ علحدہ ٹیبلس کا انتظام کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تقریبا دو لاکھ 17ہزار پوسٹل بیالٹس اور ڈیجیٹل ووٹ تاحال حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رائے شماری کا عمل 18تا24راونڈس میں مکمل کیاجائے گا۔

چپہ ڈنڈی، یاقوت پورہ اوردیورکنڈہ میں گنتی کے 24راونڈ ہوں گے۔آرمور،بھدراچلم اوراشواراوپیٹ میں گنتی کے 13راونڈ ہوں گے۔سی ای او نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چاربجے شام تک ووٹوں کی گنتی کاعمل مکمل کرلیاجائے گا اوررسمی کارروائی کیلئے دوتاتین گھنٹے درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 2400مائیکروآبزرورس کومقررکیاگیا ہے تاکہ ریاست میں ووٹوں کی گنتی کی جائے۔اسی دوران محبوب نگر ادارہ جات مقامی کے ایم ایل سی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی کل ہوگی اور نلگنڈہ حلقہ گریجویٹ کے ووٹوں کی گنتی اس ماہ کی 5تاریخ کو کی جائے گی۔

a3w
a3w