مشرق وسطیٰ

لبنان میں ملائیشیا کے چھ امن فوجی زخمی

واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کوالالمپور: لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس ( یو این آئی ایف آئی ایل) کے طور پر تعینات ملائیشیا کے امن دستوں کے چھ ارکان زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
پرواز MH370 کی گمشدگی کے دس سال مکمل، طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع کرنے حکومت کا عزم
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام

ملائیشیا کی مسلح افواج (ایم اے ایف) نے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 54 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب امن دستے بیروت سے مرکہ کیمپ کی جانب بڑھ رہے تھے کہ ایک قریبی گاڑی پر حملہ ہوا، جس کے ٹکڑے ملائیشیا کے باشندوں کو لے جانے والی بس کو لگے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایم اے ایف اپنے اراکین کی حفاظت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے کیونکہ وہ اقوام متحدہ کے بینر تلے امن مشن چلاتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔