حیدرآباد
چینی مانجہ سے معمر خاتون شدید زخمی
حیدرآباد کے نواحی علاقہ الماس گوڑہ میں پتنگ کے ممنوعہ چینی مانجہ سے ایک معمر خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جب خاتون مین روڈ پر پیدل چل رہی تھیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ الماس گوڑہ میں پتنگ کے ممنوعہ چینی مانجہ سے ایک معمر خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جب خاتون مین روڈ پر پیدل چل رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق چلتے ہوئے اچانک چینی مانجہ خاتون کے پیروں میں پھنس گیا۔ مانجہ کی دھار اتنی تیز تھی کہ اس سے خاتون کے پیر پر شدید زخم آئے۔
موقع پر موجود افرادنے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چینی مانجہ پر پابندی کے باوجود اس کا استعمال جاری ہے، جو راہگیروں اور پرندوں کے لئے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔