دہلی

ہندوستانی طالبعلم نے امریکن ایرلائنز کی نئی دہلی پرواز میں ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا

دہلی ایرپورٹ کے ڈی سی پی دیویش کمارمہلا نے اتوار کے دن کہا کہ امریکن ایرلائنز سے ایک شخص کے خلاف شکایت ملی ہے جو امریکہ میں زیرتعلیم ہے۔اس نے ساتھی مسافر پرپیشاب کردیا۔ یہ شخص قومی دارالحکومت کے ڈیفینس کالونی کا رہنے والا ہے۔ ہم قانونی کاروائی کررہے ہیں۔

نئی دہلی: امریکن ایرلائنز کی نیویارک تا نئی دہلی پرواز میں ہفتہ کے دن ایک ہندوستانی طالب علم نے جو نشہ میں تھا‘ مبینہ طورپر پیشاب کرکے اپنے ساتھی مسافرکو گیلاکردیا۔ دہلی پولیس کاکہنا ہیکہ ایرلائنز کی شکایت پر ضروری قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار

 ایرلائنز نے نظامت شہری ہوابازی(ڈی جی سی اے) کو اس واقعہ کی رپورٹ دے دی۔ ایسا لگتاہے کہ ایرلائنز نے صورتحال سے پیشہ وارانہ طور پر نمٹاہے۔ ڈی جی سی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ واقعہ فلائٹ AA292 میں پیش آیا جس نے ہفتہ کی رات 9:50 بجے دہلی ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔

 ربط پیدا کرنے پر امریکن ایرلائنز نے اتوار کے دن ایک بیان میں کہا کہ خلل ڈالنے والے ایک مسافر کی وجہ سے جو واقعہ پیش آیا اس کی جانکاری دہلی پہنچنے کے بعد مقامی عہدیداروں کو دے دی گئی۔ ایرلائنز نے واقعہ کی تفصیل نہیں بتائی۔

 دہلی ایرپورٹ کے ڈی سی پی دیویش کمارمہلا نے اتوار کے دن کہا کہ امریکن ایرلائنز سے ایک شخص کے خلاف شکایت ملی ہے جو امریکہ میں زیرتعلیم ہے۔اس نے ساتھی مسافر پرپیشاب کردیا۔ یہ شخص قومی دارالحکومت کے ڈیفینس کالونی کا رہنے والا ہے۔ ہم قانونی کاروائی کررہے ہیں۔ ایرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایک امریکی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

 وہ حالت نشہ میں تھا۔ نیند میں اس نے پیشاب کردیا جس سے ساتھی مسافر گیلا ہوگیا جس نے طیارہ کے عملہ سے شکایت کی۔ ذرائع کے بموجب ساتھی مسافر معاملہ کو آگے بڑھانا نہیں چاہتا تھا کیونکہ طالب علم نے اس سے معافی مانگ لی۔ پولیس میں شکایت کی گئی تو طالب علم کا کیرئیر متاثر ہوسکتا ہے۔

تاہم ایرلائنز نے اسے سنجیدگی سے لیا اور اس نے ایرپورٹ کے اے ٹی سی (ایرٹریفک کنٹرول) کو رپورٹ کردیا۔ ارکان عملہ (ایرہوسٹس/اسٹیورڈ) کو جیسے ہی واقعہ کا پتہ چلا انہوں نے پائلٹ کو خبرکردی۔ پائلٹ نے اے ٹی سی کو رپورٹ کردیا جس نے سی آئی ایس ایف والوں کو الرٹ کیا۔

 سی آئی ایس ایف نے ملزم کو دہلی پولیس کے حوالے کردیا۔ ایرپورٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ کا پتہ چلتے ہی ایرلائنز کی اپنی سیکیوریٹی ٹیم سی آئی ایس ایف کے ساتھ حرکت میں آگئی۔ پرواز کے نئی دہلی میں لینڈنگ کرتے ہی ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔

امریکن ایرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی پرواز292 نے جان ایف کینڈی انٹرنیشنل ایرپورٹ (جے کے ایف) سے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کیلئے اڑان بھری تھی۔ فلائٹ نے رات9:50بجے بحفاظت لینڈنگ کی۔