دہلی
وزیراعظم کو ”پنوتی“ کہنے پر راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
الیکشن کمیشن نے راہول گاندھی کو یاددہانی کرائی کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے تحت سیاسی مخالفین کے خلاف غیرمصدقہ الزامات عائد کرنا ممنوع ہے۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے ریمارکس ”پنوتی‘ پاکٹ مار اور قرض معافی“ پر جمعرات کے روز کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کردی اور ہفتہ کی شام تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
سابق کانگریس صدر کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) الیکشن کمیشن سے رجوع ہوئی تھی اور کہا تھا کہ ایک سینئر لیڈر کے لئے ایسی زبان استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے راہول گاندھی کو یاددہانی کرائی کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے تحت سیاسی مخالفین کے خلاف غیرمصدقہ الزامات عائد کرنا ممنوع ہے۔ کانگریس لیڈر نے حال ہی میں راجستھان میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران وزیراعظم کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے ان الفاظ کا استعمال کیا تھا۔