انٹرٹینمنٹ

فلم فیئر ایوارڈس: رنبیر کپور بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ، 12 ویں فیل بہترین فلم

بالی ووڈ کے راک اسٹار اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کے بجائے اس مرتبہ گجرات کے گاندھی نگر میں 69ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔

ممبئی: بالی ووڈ کے راک اسٹار اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کے بجائے اس مرتبہ گجرات کے گاندھی نگر میں 69ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف

رنبیر کپور کو فلم اینیمل کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عالیہ بھٹ کو ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ فلم 12ویں فیل کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ ودھو ونود چوپڑا کو 12ویں فیل کے لئے بہترین ڈائریکٹر کا فلم فیئر ایواڈر حاصل ہوا۔

https://twitter.com/aliatheicon/status/1751839720307556385

وکی کوشل کو فلم ‘ڈنکی’ کے لئے بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ، جب کہ شبانہ اعظمی کو فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں معاون کردار کے لئے ایوارڈ ملا۔

بہترین پلے بیک (مرد) کا فلم فیئر ایوارڈ اینیمل کے گیت ‘ارجن ویلی’ کے لئے بھوپندر ببل کو ملا۔ بہترین پلے بیک (خواتین) کا فلم فیئر ایوارڈ ‘پٹھان’ کے ‘بے شرم رنگ’ کے لئے شلپا راؤ کو دیا گیا۔

بیسٹ میوزک البم کا فلم فیئر ایوارڈ اینیمل کے لئے پریتم، وشال مشرا، منن بھاردواج، شریاس پرانک، جانی، بھوپندر ببل، عاصم کیمسن، ہرش وردھن رامیشور اور گرندر سیگل کودیا گیا۔ بہترین مکالمے کا فلم فیئر ایوارڈ ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کے لیے ایشیتا موئترا نے جیتا۔

بیسٹ فلم (کریٹکس) کا فلم فیئر ایوارڈ منوج باجپئی کی فلم زورم کو ملا۔ وکرانت میسی کو فلم فیئر بہترین اداکار میل (کریٹکس) کا ایوارڈ دیا گیا۔ رانی مکھرجی کو مسز چٹرجی ورسز ناروے کے لئے فلم فیئر بیسٹ ایکٹر (کریٹکس) کا ایوارڈ دیا گیا۔

بیسٹ ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ ترون ڈودیجا کو دھک دھک کے لیے دیا گیا۔ بیسٹ ڈیبیوفیمیل کا فلم فیئر ایوارڈ سلمان خان کی بھانجی علیزے کو دیا گیا۔ آدتیہ راول کو فلم فراز کے لیے بہترین ڈیبیو میل کا ایوارڈ دیا گیا۔ ‘ذرا ہٹکے زرا بچکے’ کے ‘تیرے واسطے’ کے لیے امیتابھ بھٹاچاریہ کو بہترین گیت کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کو فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔ بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ودھو ونود چوپڑا کو 12ویں فیل کے لیے دیا گیا۔ اپکمنگ میوزک ٹیلنٹ (آر ڈی برمن ایوارڈ) شریاس پرانک نے اینیمل کے گانے سترنگا کے لیے جیتا۔

a3w
a3w