تلنگانہ

الیکشن، مفاد پرست قائدین اور عوام کے درمیان جنگ: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہا کہ دونوں جماعتیں لٹیروں کا ٹولہ ہے۔ ان کا مقصد ہر جائز ناجائز طریقہ سے دولت بٹورنا ہے۔ جبکہ بی جے پی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے نظریہ کو اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو مفاد پرست قائدین اور عوام کے درمیان جنگ قرار دیا۔ آج سنگاریڈی کے پٹن چیرو اسمبلی حلقہ میں منعقدہ پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم اور فلاحی حکومت صرف بی جے پی کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

اگر عوام کانگریس اور بی آر ایس کو منتخب کرتی ہے تو پھرتلنگانہ ایک اور سری لنکا میں تبدیل ہوجائے گا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ دونوں جماعتیں لٹیروں کا ٹولہ ہے۔ ان کا مقصد ہر جائز ناجائز طریقہ سے دولت بٹورنا ہے۔ جبکہ بی جے پی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے نظریہ کو اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کی مثال عوام کے سامنے موجود ہے۔ ہم اسی کارکردگی کو تلنگانہ میں دہرانا چاہتے ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ عوام کو ریاست کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تلنگانہ کے لئے ڈبل انجن حکومت منتخب کرنا چاہئے۔ انہوں نے حلقہ پٹن چیرو کے عوام سے پارٹی امیدوار نندیشور گوڑ کو منتخب کرنے کی خواہش کی۔