حیدرآباد

جوبلی ہلز کے آزاد امیدوار نوین یادو، کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین کے حق میں دستبردار

حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے آزاد اُمیدوار نوین یادو نے آج اسی حلقہ کے کانگریس اُمیدوار و سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کے حق میں مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی۔

حیدر آباد: حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے آزاد اُمیدوار نوین یادو نے آج اسی حلقہ کے کانگریس اُمیدوار و سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کے حق میں مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس ایل پی کا کانگریس میں انضمام یقینی: ناگیندر
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
محمد اسدالدین، یوتھ کانگریس کے چیرمین اسپورٹس سیل مقرر
ایشان کو بھرت پر ترجیح دینا چاہئے:اظہرالدین
بابراعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملناچاہئے:اظہر

بعد ازاں نوین یادو نے محمد اظہر الدین کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ نوین یادو نے 2014ءمیں مجلس کے ٹکٹ پر جوبلی ہلز سے مقابلہ کرتے ہوئے تقریباً 45 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔

بعد ازاں انہیں 2018ءمیں مجلس پارٹی سے ٹکٹ نہیں دیا تھا چنانچہ انہوں نے اسی حلقہ سے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرتے ہوئے تقریباً 19 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔

اس مرتبہ بھی انہوں نے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا تاہم موجودہ حالات اور کانگریس کی لہر کو دیکھتے ہوئے کانگریس اُمیدوار و کارگزار صدر ٹی پی سی سی محمد اظہر الدین کے حق میں دستبرداری اختیار کرلی۔

محمد اظہر الدین نے نوین یادو کو کانگریس کا کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا اور مقابلہ سے دستبرداری پر اُن سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جوبلی ہلز حلقہ میں کانگریس کا موقف مزید مستحکم ہوگا اور عوام کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

a3w
a3w