تلنگانہ
برقی وزیر جگدیش ریڈی نے سدالہ تالاب میں کشتی رانی کا آغاز کیا
یہ کشتیاں تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اور سوریا پیٹ میونسپلٹی کے زیراہتمام چلائی جارہی ہیں۔ تقریباً 50 لاکھ کی لاگت سے 13 کشتیاں لائی گئیں جن میں سے 4 پلیزر بوٹس، 2 بڑی کشتیاں، 5 پیڈسٹل بوٹس اور 2 سپیڈ بوٹس شامل ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے سوریا پیٹ ضلع کے سوریا پیٹ ٹاون کے سدالہ تالاب میں کشتی رانی کا آغاز کیا۔کشتی رانی کے لئے تالاب کے چاروں طرف واکنگ ٹریک اور سرسبزی وشادابی قائم کی گئی ہے۔
یہ کشتیاں تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اور سوریا پیٹ میونسپلٹی کے زیراہتمام چلائی جارہی ہیں۔ تقریباً 50 لاکھ کی لاگت سے 13 کشتیاں لائی گئیں جن میں سے 4 پلیزر بوٹس، 2 بڑی کشتیاں، 5 پیڈسٹل بوٹس اور 2 سپیڈ بوٹس شامل ہیں۔
بڑی کشتیوں میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد بڑوں کے لیے 50 روپے اور بچوں کے لیے 30 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح اسپیڈ بوٹس کی قیمت 350 روپے فی ٹرپ اور پیڈسٹل بوٹس کی قیمت 50 روپے فی ٹرپ ہے۔ میونسپل کمشنر رامانوجا ریڈی نے بتایا کہ یہ کشتیاں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک دستیاب رہیں گی۔