مشرق وسطیٰ

غزہ میں گیارہ فلسطینی صحافی ہلاک

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی صحافی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

غزہ: غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی صحافی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

ایک پریس بیان میں سنڈیکیٹ نے کہا کہ غزہ پر 10 دنوں سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ دو صحافی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں صحافی غزہ میں حکمران فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی کوریج کر رہے تھے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ میں بجلی کی مسلسل بندش اور انٹرنیٹ کے مسائل نے صحافیوں کی کوریج جاری رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔

سنڈیکیٹ نے بین الاقوامی برادری سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی صحافیوں کو اسرائیل کی طرف سے براہ راست دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔