حیدرآباد

ایلی للی اینڈ کمپنی کا حیدرآباد میں نیا ٹکنالوجی و انوویشن سنٹر۔وزیراعلی نے افتتاح کیا

یہ مرکز مصنوعی ذہانت،آٹومیشن، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور سافٹ ویئر پروڈکٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا اور دنیا کے کچھ اہم صحت سے متعلق چیلنجس کے حل میں مدد فراہم کرے گا، ساتھ ہی مقامی ٹیلنٹ کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے ایلی للی اینڈ کمپنی (انڈیا) نے پیر کے روز حیدرآباد میں اپنے نئے ٹکنالوجی اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ یہ نیا اسٹریٹیجک ہب جدید ڈیجیٹل اور ٹکنالوجی صلاحیتوں کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو کمپنی کی عالمی سطح پر کارکردگی کو مزید مؤثر بنائے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی


یہ مرکز مصنوعی ذہانت،آٹومیشن، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور سافٹ ویئر پروڈکٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا اور دنیا کے کچھ اہم صحت سے متعلق چیلنجس کے حل میں مدد فراہم کرے گا، ساتھ ہی مقامی ٹیلنٹ کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔


گچی باؤلی میں واقع، ایلی للی کا حیدرآباد سنٹر تقریباً 2,20,000 مربع فٹ پر محیط ہے، جو فینکس ایکوینوکس بلڈنگ کے چار فلورس پر پھیلا ہوا ہے۔ کمپنی نے پہلے ہی 100 پروفیشنلس کو اس مرکز میں شامل کر لیا ہے اور آئندہ چند سالوں میں افرادی قوت کو بڑھا کر 1,500 تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔