مشرق وسطیٰ

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس فراہم کردی

ایران میں پہلے سے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس اب فعال ہوگئے ہیں اور ان کے سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے کئی مقامات پر جیمزر لگائے گئے ہیں تاکہ مفت انٹرنیٹ فراہمی کو روکا جا سکے، تاہم بیش تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔

ٹیکساس: دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر


امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب ایران میں صارفین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے، کیوں کہ ایران میں کئی روز سے انٹرنیٹ بند ہے۔


ایران میں پہلے سے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس اب فعال ہوگئے ہیں اور ان کے سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے کئی مقامات پر جیمزر لگائے گئے ہیں تاکہ مفت انٹرنیٹ فراہمی کو روکا جا سکے، تاہم بیش تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔


آج بدھ کے روز، ایران ملک گیر احتجاج کے 18 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے، ایرانی حکام نے ملک کو بیرونی دنیا سے منقطع کر رکھا ہے۔ آن لائن رابطے کی نگرانی کرنے والے ایک پلیٹ فارم نیٹ بلاکس کے مطابق ایران 120 سے زائد گھنٹوں سے آف لائن رہا ہے۔


منگل کے روز بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ امریکہ میں قائم ادارے ہولسٹک ریزیلینس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد احمدیان، جو ایرانیوں کو انٹرنیٹ تک رسائی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس اسٹارلنک ریسیورز کو بغیر سبسکرپشن فیس ادا کیے آن لائن رہنے کی اجازت دے رہی ہے۔


اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کے لیے ایلون مسک سے بات کرنے کے اپنے منصوبے کا ذکر کیا تھا۔