شمالی بھارت

سن فارما کے گجرات پلانٹ کو امریکی ریگولیٹر کی وارننگ

امریکی ہیلتھ ریگولیٹر نے بڑی دوا ساز کمپنی ”سن فارما“ کو تیاری کی کوتاہیوں بشمول کمپنی کے گجرات پلانٹ میں دواؤں میں مائیکرو بایولوجیکل آلودگی کو روکنے کے لیے بنائے گئے مناسب تحریری طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکامی پر اس کی سرزنش کی ہے۔

نئی دہلی: امریکی ہیلتھ ریگولیٹر نے بڑی دوا ساز کمپنی ”سن فارما“ کو تیاری کی کوتاہیوں بشمول کمپنی کے گجرات پلانٹ میں دواؤں میں مائیکرو بایولوجیکل آلودگی کو روکنے کے لیے بنائے گئے مناسب تحریری طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکامی پر اس کی سرزنش کی ہے۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے ایک انتباہی مکتوب میں ہالول پلانٹ میں مختلف خامیوں کی نشاندہی کی، جو تیارشدہ فارما مصنوعات کو پروڈیوس کرتا ہے۔

یو ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ یہ انتباہی خط تیار شدہ فارما مصنوعات کے لیے کرنٹ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس (سی جی ایم پی) قواعد کی اہم خلاف ورزیوں کا خلاصہ کرتا ہے، کیوں کہ آپ کے طریقے، سہولتیں یا مینوفیکچرنگ، پراسیسنگ، پیکنگ، یا ہولڈنگ کے کنٹرولز کے مطابق نہیں ہیں، اسی لیے آپ کی دوائی مصنوعات ملاوٹ شدہ ہیں۔

خبر رساں ا یجنسی پی ٹی آئی کی اطلاع کے مطابق ہیلتھ ریگولیٹر نے 26 اپریل سے 9 مئی 2022ء تک مینوفیکچرنگ مرکز کا معائنہ کیا تھا۔ انتباہی مکتوب اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب امریکی ہیلتھ ریگولیٹر کو پتہ چلتا ہے کہ کسی میوفیکچرر نے ضوابط کی نمایاں خلاف ورزی کی ہے۔

ممبئی میں قائم کمپنی کو تحریر کردہ مکتوب میں یو ایس ایف ڈی اے نے نشاندہی کی کہ دواؤں کی کمپنی جراثیم سے پاک دوائی مصنوعات کی مائیکرو بایولوجیکل آلودگی کو روکنے مناسب تحریری طریقہئ کار قائم کرنے اور اس پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان میں تمام جراثیم کش ادویات کی تصدیق شامل ہے۔