تلنگانہ

تلنگانہ پولیس امن وسلامتی کی برقراری میں ملک کیلئے رہنما بن گئی: ستیہ وتی راتھوڑ

ڈسٹرکٹ ایس پی آفس میں انٹی گریٹیڈ کمانڈ کنٹرول روم اور سائبر سل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کی طاقت کے مظاہرہ پر مبارکباد دی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر بہبودی خواتین واطفال ستہ وتی راتھوڑنے کہا ہے کہ تلنگانہ پولیس امن وسلامتی کی برقراری میں ملک کے لئے رہنما بن گئی ہے۔ انہوں نے سیفٹی ڈے کے موقع پر محبوب آباد ضلع مستقرکے این ٹی آر اسٹیڈیم میں پرچم کشائی انجام دی اور پولیس کی گاڑیوں کی ریلی کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
ریاستی وزیر بہبودی خواتین واطفال کے پاؤں میں چھالے پڑگئے
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایس پی آفس میں انٹی گریٹیڈ کمانڈ کنٹرول روم اور سائبر سل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کی طاقت کے مظاہرہ پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکہ 2014 سے پہلے پولیس نظام میں کاغذی اخراجات دیئے جاتے تھے تاہم، اب اس طرح کے مسائل کے بغیر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پولیس اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔نئی گاڑیاں پولیس کو فراہم کی گئی ہیں اور فنڈس بھی دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ضلعی پولیس نے ضلع کے 2 ہزار بے روزگار افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔