سوشیل میڈیا

ایلن مسک‘ شیروانی میں آرٹیفیشل انٹلیجنس تصویر وائرل

ٹویٹر ہینڈل DogeDesigner نے عام طورپر شادیوں میں پہنے جانے والے روایتی ہندوستانی لباس میں ایلن مسک کی امیج ٹویٹ کی۔ اس نے پوسٹ کیا کہ ہندوستانی لباس میں ایلن مسک کا مڈجرنی آرٹ ہندوستان میں وائرل ہورہا ہے۔

نئی دہلی: ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے ہفتہ کے دن آرٹیفیشیل انٹلیجنس (اے آئی) سے بنائی گئی ان کی تصویر کی ستائش کی جس میں انہیں ہندوستانی لباس میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل اوتار میں وہ روایتی لباس میں ملبوس لوگوں کے بیچ شیروانی میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
گنیش جلوس کے دوران پولیس عہدیداروں کا رقص کرنے کا ویڈیو وائرل

 ٹویٹر ہینڈل DogeDesigner نے عام طورپر شادیوں میں پہنے جانے والے روایتی ہندوستانی لباس میں ایلن مسک کی امیج ٹویٹ کی۔ اس نے پوسٹ کیا کہ ہندوستانی لباس میں ایلن مسک کا مڈجرنی آرٹ ہندوستان میں وائرل ہورہا ہے۔

 ایلن مسک نے جواب دیا کہ آئی لوڈ اِٹ۔ گزشتہ ماہ ٹویٹر کے سی ای او نے کہا تھا کہ انہیں بٹر چکن اور نان جیسی ہندوستانی غذا پسند ہے۔ کئی ہندوستانی ٹویٹر یوزرس نے ان سے کہا تھا کہ وہ مقامی پکوان جیسے حیدرآبادی بریانی‘ دوسہ اور گھر کا بنا پکوان کھاکر دیکھیں۔ ٹیسلا‘ ہندوستان میں نئی گیگا فیکٹری لگانے کے لئے جگہ کی تلاش میں ہے۔