حیدرآباد

شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز ای میل

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی اس ایرپورٹ کواسی طرح کے ای میلس موصول ہوئے ۔طیاروں میں بم کی اطلاع کے ای میلس کے بعد چوکسی و تلاشی لی گئی تاہم ہر مرتبہ یہ اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں ۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔

نیدرلینڈ سے شمس آباد ایئرپورٹ آنے والے طیارہ (KLM۔873) میں بم کی موجودگی کی اطلاع ای میل کے ذریعہ دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی الرٹ جاری کیا گیا اور پائلٹ نے طیارہ کو شمس آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو طیارہ سے نیچے اتار کر بم اسکواڈ کی ٹیموں کی جانب سے طیارہ کی مکمل اور باریک بینی سے تلاشی لی گئی جس میں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی اس ایرپورٹ کواسی طرح کے ای میلس موصول ہوئے ۔طیاروں میں بم کی اطلاع کے ای میلس کے بعد چوکسی و تلاشی لی گئی تاہم ہر مرتبہ یہ اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں ۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
25پروازوں میں بم کی اطلاع
دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع
رام مندر پر بم حملے کی کال، 12 سالہ لڑکے سے پولیس پوچھ تاچھ