غزہ پر حملے جاری رہیں گے: بنجامن نتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے بتایا ہے کہ غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیر اعظم نتن یاہو نے غزہ پر حملوں کے سلسلے میں قوم سے ایک خطاب کیا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے قوم سے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسلامی جہاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری یہ جنگ جاری رہے گی
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے بتایا ہے کہ غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیر اعظم نتن یاہو نے غزہ پر حملوں کے سلسلے میں قوم سے ایک خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک فوجی آپریشن کی صورت حال سے دوچار ہیں۔
ہماری فوج غزہ پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ میں اسلامی جہاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری یہ جنگ جاری رہے گی ۔
اس دوران ، اسرائیلی اور فلسطینی گروہوں کے درمیان زیر محاصرہ غزہ میں جنگ بندی کےلیے جاری مذاکرات التوا کا شکار ہو گئے ہیں جو کہ مصر،قطر اور اقوام متحدہ کی معاونت سے کیے جا رہے تھے۔