حیدرآباد

یوم جموریہ کے موقع پر نئی اسکیمات کا آغاز، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا کابینی رفقا سے تبادلہ خیال

انہوں نے ریاست بھر میں کل سے نافذ ہونے والے مختلف اسکیموں جیسے رعیتو بھروسہ، اندراما آتمیہ بھروسہ، اندراما مکانات اور راشن کارڈس پر وزراء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آج حیدرآباد میں کمانڈ کنٹرول سنٹر میں اپنے کابینی رفقا کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ریاست بھر میں کل سے نافذ ہونے والے مختلف اسکیموں جیسے رعیتو بھروسہ، اندراما آتمیہ بھروسہ، اندراما مکانات اور راشن کارڈس پر وزراء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلیٰ نے وزراء کو ان اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے بارے میں رہنمائی کی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام

سنگاپور اور داوس کے کامیاب دوروں کے ذریعہ ریاست کے لئے سرمایہ کاری کو کامیابی سے راغب کرنے پر وزراء نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرم مارکا نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ حکومت کے وعدے کے مطابق کل سے چار فلاحی اسکیموں کا آغاز ہوگا اور مارچ تک اس عمل کو مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر منڈل میں ایک گاؤں کو اکائی کے طور پر منتخب کرکے اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا اور اہل افراد کواہمیت دی جائے گی۔