حیدرآباد

تکنیکی خرابی، طیارہ کی شمس آباد ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

ڈائرکٹوریٹ جنرل شہری ہوابازی نے تصدیق کی ہے کہ انڈیگو طیارہ جو بنگالوروسے وارنسی کیلئے جارہا تھا میں اس کے پائلٹ نے تکنیکی مسائل کو محسوس کیا جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ کے رخ کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کی سمت موڑدیا۔

حیدرآباد: تکنیکی خرابی کے سبب وارنسی جانے والے طیارہ نے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ڈائرکٹوریٹ جنرل شہری ہوابازی نے تصدیق کی ہے کہ انڈیگو طیارہ جو بنگالوروسے وارنسی کیلئے جارہا تھا میں اس کے پائلٹ نے تکنیکی مسائل کو محسوس کیا جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ کے رخ کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کی سمت موڑدیا۔

متعلقہ خبریں
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

اس نے ایرٹریفک کنٹرول سے ا یمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو دے دی گئی۔یہ واقعہ منگل کو صبح 6:15 پیش آیا۔ڈی جی سی نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس طیارہ میں سوار تمام 137مسافرین محفوظ ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے نے اس واقعہ کی جانچ کے احکام جاری کردیئے ہیں۔