امارات ایئرلائن کا تمام فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان
خیال رہے کہ یہ فیصلہ انتہائی حیران کن ہے کیونکہ محض ایک روز قبل ہی امارات ایئرلائن نے اپنے فلائٹ نیٹ ورک کی مکمل بحالی کی امید ظاہر کی تھی، تاہم اب اچانک تمام پروازوں کی معطلی نے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
دبئی : امارات ایئرلائن نے غیر متوقع صورتحال کے پیشِ نظر دبئی کے لیے اپنا تمام فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امارات ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دبئی آنے اور یہاں سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں تاحکمِ ثانی بند رہیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی روٹ پر فلائٹ آپریشن کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے اور مسافروں کو مزید احکامات تک انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ انتہائی حیران کن ہے کیونکہ محض ایک روز قبل ہی امارات ایئرلائن نے اپنے فلائٹ نیٹ ورک کی مکمل بحالی کی امید ظاہر کی تھی، تاہم اب اچانک تمام پروازوں کی معطلی نے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے اور ایسے میں مشرق وسطی کے 10 ممالک کی فضائی حدود شدید متاثر ہونے سے فلائٹ آپریشنز بند ہیں۔
ایران امریکی تنصیبات کو جواز بنا کر یو اے ای سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی مسلم ملکوں کو نشانہ بنا چکا ہے لیکن ایسے میں متحدہ عرب امارات اچانک پھنسے ہوئے لاکھوں مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے کیسے سیکڑوں خصوصی پروازیں آپریٹ کررہا ہے؟۔
اس سلسلے میں غیرملکی میڈیا نے امارات اور ایران سے معاہدے کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی کا انکشاف کیا ہے۔غیرملکی چینل اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق امارات کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشن بند ہے، ایسے میں سوچنے کی بات ہے کہ پروازیں کیسے چل رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امارات سے آپریٹ کی گئی پروازیں طے شدہ پروازیں نہیں بلکہ خصوصی پروازیں ہیں اور یہ ایران اور خلیجی ریاستوں کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کی ایک غیر معمولی کہانی کی عکاسی کرتی ہیں