آندھراپردیش

اے پی میں انکاونٹر۔ 6ماونواز ہلاک

ای پی، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کی سرحدوں پر ماؤسٹوں کی نقل و حرکت کے بارے میں سکیورٹی فورسس کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ماریڈوملی جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے الوری ضلع کے ماریڈوملی کے جنگلاتی علاقہ میں ماؤسٹوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں 6ماؤسٹ ہلاک ہو گئے۔

ای پی، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کی سرحدوں پر ماؤسٹوں کی نقل و حرکت کے بارے میں سکیورٹی فورسس کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ماریڈوملی جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

اس دوران دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سکیورٹی فورسس کی جوابی کارروائی میں 6ماؤسٹ ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں ایک ماؤسٹ سرکردہ لیڈربھی شامل ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
چھتیس گڑھ میں ہلاک 9 نکسلائٹس پر 59 لاکھ روپے کا انعام تھا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک