حیدرآباد

پرجا پالانا کے تحت6ضمانتوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا اختتام

اس پروگرام کی نگرانی کے لیے ہر ضلع کلکٹریٹ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے۔ مہالکشمی رعیتو بھروسہ،گروہا جیوتی، اندرماں انڈلو اوردیگر اسکیموں کے لیے ا بھئے ہستم کے تحت درخواستیں قبول گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں عوامی حکمرانی پروگرام کے آخری دن عوام کاغیر معمولی جوش وخروش دیکھاگیا کیونکہ بڑی تعداد میں درخواستیں داخل کی گئیں۔اس پروگرام جس کی شروعات 28دسمبرکوہوئی تھی کے تحت مختلف اسکیمات سے استفادہ کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے آج آخری دن فارمس داخل کئے۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

ریاست میں جملہ 16   ہزار 395 مقامات پر 12 ہزار 769 گرام پنچایتوں اور 3 ہزار 626 میونسپل وارڈوں میں عوامی حکمرانی کے تحت درخواستیں قبول کی گئیں۔ حکومت نے اس پروگرام کی نگرانی کے لیے تمام متحدہ اضلاع کے لیے سینئر عہدیداروں کو مقرر کیا تھا۔

 اس پروگرام کی نگرانی کے لیے ہر ضلع کلکٹریٹ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے۔ مہالکشمی رعیتو بھروسہ،گروہا جیوتی، اندرماں انڈلو اوردیگر اسکیموں کے لیے ا بھئے ہستم کے تحت درخواستیں قبول گئیں۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) حدود میں 30 سرکلوں کے لیے 30 خصوصی عہدیداروں کو مقرر کیا گیاتھا۔

 فارم جمع کرانے کے بعد وارڈ کوڈ، درخواست نمبر اور عہدیدارکے دستخط کے ساتھ ایک رسید دی گئی۔مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ خاتون کو 2,500/- روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 500/- روپے میں گیس سلنڈر دیا جائے گا۔رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت ہر کسان کو سالانہ فی ایکر 15ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

اندرماں مکانات اسکیم کے تحت بے گھر خاندان مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہیں مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے لئے شہید ہونے والوں اور تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لینے والوں کو 250 مربع گز امکنہ اراضی بھی اس اسکیم کے تحت فراہم کی جائے گی۔

گروہا جیوتی اسکیم کے تحت ہر خاندان کو 200یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔چیوتا اسکیم کے تحت معمرین اور دیگر افراد کو 4 ہزار روپے اور معذورین کو 6ہزار روپے کا ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔