دہلی

سناتن دھرم کا خاتمہ محض بیان بازی نہیں: بی جے پی

بی جے پی نے مغربی بنگال‘ کرناٹک اور ٹاملناڈو میں ہندوؤں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کی۔

نئی دہلی: بی جے پی نے مغربی بنگال‘ کرناٹک اور ٹاملناڈو میں ہندوؤں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
سناتن دھرم کے خلاف سازش بے نقاب کرنے وارانسی میں سانسکرتک سنسد
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

پارٹی نے دعوی کیا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سناتن دھرم کا خاتمہ محض بیان بازی نہیں بلکہ مہم کا ایک حصہ ہے۔

بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی نے مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت پر تنقید کی

اور کہا کہ ان کی پارٹی کے قائدین بشمول خواتین کے ایک گروپ کو جس میں ارکان اسمبلی اور دیگر شامل تھے‘ گڑبڑ زدہ سندیش کھالی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔