مہاراشٹرا

اننت امبانی کی شادی میں بم کی دھمکی دینے والا انجینئر گرفتار

ملزم کی شناخت ویرل شاہ کے طور پر ہوئی جو وڈودرا کا رہنا والا ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے آج صبح اسے گجرات میں اس کے مکان سے پکڑ لیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ کے بعد ممبئی پولیس ہائی الرٹ تھی۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے منگل کے دن گجرات سے ایک 32سالہ انجینئر کو اس کے سوشیل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کرلیا۔ اس نے گزشتہ ہفتہ ممبئی میں صنعت کار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بم پھٹنے کے خطرہ کے تعلق سے ٹوئٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اننت امبانی کی پری ویڈنگ، شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کاپرفارمنس (ویڈیو)
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 ملزم کی شناخت ویرل شاہ کے طور پر ہوئی جو وڈودرا کا رہنا والا ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے آج صبح اسے گجرات میں اس کے مکان سے پکڑ لیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ کے بعد ممبئی پولیس ہائی الرٹ تھی۔

اس پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ کل امبانی کی شادی میں بم پھٹنے کے بعد دنیا الٹی ہوجائے گی۔ اِس پوسٹ کے بعد پولیس نے سیکوریٹی بڑھادی تھی۔ اس نے تحقیقات بھی شروع کردی تھیں۔ دوران تحقیقات پتہ چلا کہ ایکس یوزر وڈودرا میں رہتا ہے۔

بعد ازاں ممبئی پولیس کرائم پرانچ کی ٹیم پڑوسی ریاست گجرات کے شہر بھیجی گئی، جہاں سے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایشیاء کے امیر ترین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی 12جولائی کو ممبئی کے باندرہ کرلا کامپلیکس (بی کے سی کے) جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں ہوئی تھی۔

اننت نے فارما ٹائیکون کہلانے والے ویرینت اور شیلامرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کی۔ شادی کی شاہانہ تقریب میں دنیا بھر سے ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی تھی۔ ہندی اور ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔ ملک کے لگ بھک سبھی سرکردہ کرکٹرس بھی موجود تھے۔

a3w
a3w