کھیل

انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بلے بازی کرنے اتری پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے تیز شروعات کی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے۔ بابر نے 22 گیندوں پر 36 جبکہ رضوان نے 16 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

اوول : فل سالٹ (45) اور کپتان جوس بٹلر (39) رنز کی شاندار اننگز اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی  سیریز کے دو میچ بارش کے باعث رد ہو گئے تھے  جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
حیدرآبادمیں ہند۔بنگلہ دیش تیسراٹی 20میچ۔ آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

بلے بازی کرنے اتری پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے تیز شروعات کی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے۔ بابر نے 22 گیندوں پر 36 جبکہ رضوان نے 16 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

 انگلینڈ کے گیندبازوں کے آگے پاکستان کاکوئی بھی بلے بازپچ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ عثمان خان (38)، افتخار احمد (21)، نسیم شاہ (16) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

پاکستان کی اننگ 19.5 اوورز میں 157 رنز پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ووڈ، راشد اور لیونگ اسٹون نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر، کرس جارڈن اور معین علی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 158 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر اور فل سالٹ نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6.2 اوورز میں 82 رنز بناڈالے۔ فل سالٹ نے 24 گیندوں پر 45، بٹلر نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔

 ول جیکس 18 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جونی بیرسٹو (28) اور ہیری بروک (17) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے 15.3 اوورز میں 158 رنز بنا کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔