خانگی اسکولوں میں یونیفارم، جوتے اور بیلٹ فروخت کرنے پابندی عائد کردی گئی
عدالتی احکامات کے مطابق اگر اسکول کاؤنٹر پر کتابیں، نوٹ بک اور اسٹیشنری کی فروخت ہوتو وہ غیرتجارتی اور غیر منافع بخش ہونی چاہئے۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے خانگی اسکولوں میں یونیفارم، جوتے اور بیلٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیشنری اور کتابیں بغیر منافع کے فروخت کی جاسکتی ہیں۔
واضح کیا گیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے یہ احکام جاری کئے ہیں۔
حیدرآباد ضلع میں پرائیویٹ اسکولوں سی بی ایس سی، آئی سی ایس سی احاطہ میں اب یونیفارم، جوتے اور بیلٹ فروخت نہیں کئے جاسکتے ہیں۔
عدالتی احکامات کے مطابق اگر اسکول کاؤنٹر پر کتابیں، نوٹ بک اور اسٹیشنری کی فروخت ہوتو وہ غیرتجارتی اور غیر منافع بخش ہونی چاہئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل عہدیداروں کو پرائیویٹ اسکولوں کی باقاعدہ نگرانی کیلئے منڈل سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس نے واضح کیا کہ اسکولوں میں یونیفارم، جوتے، بیلٹ وغیرہ کی فروخت نہ کی جائے۔ اگر قواعد کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اُسے فوری طورپر ان کے علم میں لایاجائے۔
واضح کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں یونیفارم، جوتے، بیلٹ وغیرہ کی فروخت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قواعد کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اسے فوری طور پر ان کے علم میں لایا جائے۔