تلنگانہ

ماہ رمضان المبارک کیلئے بہترین انتظامات کا تیقن

ماہ مقدس رمضان المبارک کیلئے حکومت کی جانب سے نقائص سے پاک بہترین انتظامات کرنے کا تیقن دیا گیا۔

حیدرآباد: ماہ مقدس رمضان المبارک کیلئے حکومت کی جانب سے نقائص سے پاک بہترین انتظامات کرنے کا تیقن دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
منصف ٹی وی کے ’مشن 2024‘ کانکلیو کا کامیاب انعقاد
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
فجر کی اذان تک سحری کھانا
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

آج وزیر افزائش مویشیان و سمکیات ٹی سرینواس یادو کے چیمبر واقع مانصاحب ٹینک میں اس ضمن میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، صدر نشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان، صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم، سی ای او وقف بورڈ خواجہ معین الدین کے علاوہ جی ایچ ایم سی، واٹر ورکس، محکمہ ٹرانسکو، اور دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد تمام عید و تہوار سرکاری سطح پر منائے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق تمام تہواروں کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ کے تحت ماہ مقدس رمضان المبارک کیلئے بھی نقائص سے پاک انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرینواس یادو نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران مسلم برادران ایک مہینہ تک روزہ رکھتے ہیں، عبادات، ذکر و اذکار میں مشغول رہتے ہیں۔ ایسے میں مسلم بھائیوں کیلئے اچھے انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت کو اپنی ذمہ داری کا بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مساجد کے قریب سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔

اطراف واکناف کے علاقوں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مساجد اور مسلم بستیوں میں روشنی کا خصوصی نظم کیا جائے گا۔ بلا رکاوٹ پانی کی سربراہی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند مساجد کے قریب آوارہ کتوں کی کثرت ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو خصوصی مہم چلاتے ہوئے کتوں کو پکڑنے کی ہدایت دی۔ وزیر افزائش مویشیاں نے کہا کہ رمضان کے مہینہ کے دوران روزانہ مساجد میں دعوت افطار کا نظم کیا جاتا ہے۔ ہر مسجد کے قریب کچرے کی نکاسی کیلئے ڈسٹ بنس لگانے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔