کشمیر: عیش مقام میں آستانہ عالیہ پر سنجے دت کی حاضری

انہوں نے کہا کہ بابا کا بلاوا تھا، اس لئے ہم لوگ یہاں آئے۔ دعا کرتے ہیں کشمیر کے لئے سب صحیح ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں سیر تفریح کی خاطر آئیں۔

سری نگر: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے جمعرات کے روز عیش مقام میں آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔

انہوں نے کہا کہ بابا کا بلاوا تھا، اس لئے ہم لوگ یہاں آئے۔ دعا کرتے ہیں کشمیر کے لئے سب صحیح ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں سیر تفریح کی خاطر آئیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے عیش مقام میں واقع حضرت زین الدین ریشی (رح ) کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔

نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران سنجے دت نے کہا: ’بابا کا بلاوا تھا اس لئے ہم لوگ یہاں آئے ہیں، دعا مانگی ہے بھارت اور کشمیر کے لئے کہ سب صحیح ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح وارد کشمیر ہوں تاکہ وہ یہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ‘

بتادیں کہ بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت فلم کی شوٹنگ کی خاطر کشمیر پہنچے ہیں۔

سنجے دت کی عیش مقام آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button