بھارت

ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے کا جوش وخروش ٹرینوں کے تحفظ کے لئے دکھایاجانا چاہئے:کھرگے

کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے نے اے پی ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کااظہارکیا ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے نے اے پی ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کااظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ انہیں اس حادثہ کے بارے میں سن کر کافی صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے مہلوکین کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کااظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

انہوں نے کانگریس کے کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ ہرممکنہ مدد فراہم کرے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بالاسور ٹرین حادثہ کے بعد مرکزی حکومت کے ٹرینوں کے تحفظ کے سلسلہ میں تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے کا جوش وخروش ٹرینوں کے تحفظ اور روزانہ سفر کرنے والے کروڑوں مسافرین کی بہتری کے لئے دکھایاجانا چاہئے۔