مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے فلسطین کے 3000 بچوں اور 1700 خواتین کو ابدی نیند سُلا دیا ہے

غزہ کی پٹی پر حالیہ بمباری کے تناظر میں ہر سکینڈ میں فلسطینیوں کی جانوں کا نقصان ہوتا جارہا ہے۔

نیویارک: غزہ کی پٹی پر حالیہ بمباری کے تناظر میں ہر سکینڈ میں فلسطینیوں کی جانوں کا نقصان ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیل نے فلسطین کے 3000 بچوں اور 1700 خواتین کو ابدی نیند سُلا دیا ہے اور اب بھی غزہ پر خوفناک بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران ریاض منصور رُو پڑے۔ انہوں نے روتے ہوئے مزید کہا غزہ کی پٹی میں پورے پورے محلے تباہ ہو گئے اور خاندانوں کے خاندان ملیا میٹ کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ غزہ پر بمباری بند کی جائے اور بچوں اور شہریوں کی جانوں کو بچایا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ پر بمباری بند نہ ہوئی تو خطے میں تنازعہ مزید پھیل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تباہ کے بعد 1600 سے زیادہ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کے پاس واپس جانے کے لیے کوئی گھر نہیں بچا ہے۔

آبدیدہ ہوجانے والے ریاض منصور نے کہا غزہ میں عبادت گاہوں اور یو این آر ڈبلیو اے کے سکولوں کو بھی اسرائیل کی بمباری سے محفوظ نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی تباہی کے بعد واپس جانے کے لیے کوئی گھر نہیں بچا ہے۔

انہوں نے حیرت سے کہا کہ کچھ لوگ اسرائیل کے لیے اتنا درد کیوں محسوس کرتے ہیں اور فلسطین کی طرف تھوڑا؟ مسئلہ کہاں ہے؟ جلد کا رنگ، مذہب یا اصل؟” ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کو ہر ایک پر لاگو کرنا چاہتا ہے لیکن خود پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 14 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بے گھر کیا۔