انٹرٹینمنٹ
ایشا اور سنی دیول نے دھرمیندر کے دیہانت کی افواہوں کی تردید کی
لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول اور بیٹے سنی دیول نے اپنے والد کے دیہانت سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے ایشا دیول نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’’ان کے والد کی حالت مستحکم ہے
نئی دہلی: لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول اور بیٹے سنی دیول نے اپنے والد کے دیہانت سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے ایشا دیول نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’’ان کے والد کی حالت مستحکم ہے
اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا غیر ضروری طور پر جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے میرے والد بالکل ٹھیک ہیں۔ براہ کرم ہمارے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔‘‘
سنی دیول کی ٹیم کے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا کہ ’’دھرمیندر کی صحت بہتر ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی شیئر کی جائیں گی۔
انہوں نے عوام سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اپنے محبوب فنکار کی صحت کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں۔‘‘