حیدرآباد

بارش کے دوران بھی حیدرآباد میں بے روزگار طلبا کا احتجاج

انہوں نے وزراء سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سے ملاقات کریں جس کا اعلان وزیراعلی ریونت ریڈی نے کیا تھا۔

حیدرآباد: ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بارش میں بھی شہرحیدرآباد کے دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب طلبا کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

انہوں نے وزراء سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سے ملاقات کریں جس کا اعلان وزیراعلی ریونت ریڈی نے کیا تھا۔

امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ کچھ دنوں سے طلباکا احتجاج جاری ہے۔

اشوک نگر اور چکڑپلی کے علاقوں میں ملازمت کے سینکڑوں خواہشمندوں نے بارش میں بھیگتے ہوئے ڈی ایس سی ملتوی کرنے اور گروپ II اور گروپ III کے امتحانات کے لیے ٹائم ٹیبل موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاج کی ویڈیوزسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔