حیدرآباد
ٹرینڈنگ

شوبھا یاترا پرمسجد کے قریب مادھوی لتا کا شر انگیز اشارہ، اسد اویسی کی شدید تنقید (دیکھیں ویڈیو)

اویسی نے مزید کہاکہ کیا یہی نریندرمودی کا سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہے؟ کیا یہ وکست بھارت ہے، مجھے یقین ہے کہ تلنگانہ کے عوام ان لوگوں کے خلاف ووٹ دیں گے جو امن کیلئے خطرہ ہیں۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج کہاکہ  حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے ’تیر‘ اشارے پر تنقید کی جو اس نے رام نومی کے موقع پر شوبھا یاترا کے دوران سدی عنبر چوراہے کی مسجد کی طرف شر ا نگیزی کی تھی۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

میڈیا اداروں کو ان کے چینلز پر ویڈیو نہ چلانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسد اویسی نے مادھوی لتا کے اشارے کو "بے ہودہ، جارحانہ اور اشتعال انگیز” قرار دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ لوگ حیدرآباد کو تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ایسا کچھ کیا تو آپ لوگ (میڈیا والے) یہاں نہ ہوتے بلکہ سارا دن میری ویڈیو چلاتے اور  لوگوں میں اشتعال پھیلاتے۔ اویسی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ’’امن کیلئے خطرہ‘‘ ہیں اور اپنے کاموں سے ’’پرامن حیدرآباد‘‘ کو تباہ کررہے ہیں۔

اُنہوں نے حیدرآباد کی عوام سے اپیل کی کہ وہ زعفرانی پارٹی کی کارروائیوں کو دیکھیں جو شہر میں 15 سال سے قائم امن کو خرام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اویسی نے مزید کہاکہ کیا یہی نریندرمودی کا سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہے؟ کیا یہ وکست بھارت ہے، مجھے یقین ہے کہ تلنگانہ کے عوام ان لوگوں کے خلاف ووٹ دیں گے جو امن کیلئے خطرہ ہیں۔

a3w
a3w