تلنگانہ
تلنگانہ اسمبلی سیشن میں تمام کو بحث کا موقع دیا جائے گا: سریدھربابو
راؤ نے کہا کہ یوریا کی قلت صرف تلنگانہ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی وزیرٹی ناگیشور راو اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے یوریا کے لیے مرکز کو مکتوب لکھا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرسریدھربابو نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں بحث کے لیے تمام کو بھرپور موقع دیا جائے گا۔ ریاست کی اصل اپوزیشن پارٹی بی آر ایس قائدین سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے غلطی کی ہے تو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی ضرورت کیوں ہے۔
راؤ نے کہا کہ یوریا کی قلت صرف تلنگانہ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی وزیرٹی ناگیشور راو اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے یوریا کے لیے مرکز کو مکتوب لکھا ہے۔
مرکزی وزراء سے بات چیت کر کے دباؤ ڈالا گیا اور اسی دباؤ کے نتیجہ میں کچھ یوریا فراہم کیا گیا ہے۔