انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

ابتدائی عمر میں شیطانی خیالات نے زندگی بگاڑدی، یویو ہنی سنگھ کا سنسنی خیز انکشاف

یویو ہنی سنگھ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے کچھ گانے پہلے شیطانی آواز سے متاثر تھے اور وہ اس میں شیطان کی طرف اشارہ کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گانوں، بولوں، اور میوزک ویڈیوز میں منفی پہلوؤں کا واضح اثر تھا۔

ممبئی: گلوکار یو یو ہنی سنگھ، جو اپنے مشہور گانے "براؤن رنگ”، "لو ڈوز”، اور "چار بوتل ووڈکا” کیلئے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں اپنی ابتدائی زندگی اور کیریئر کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

"دی للن ٹاپ” سے بات کرتے ہوئے، ہنی سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے 13 سال کی عمر میں ملحد ہونے کا فیصلہ کیا اور شیطانی طاقتوں کی تسبیح کرنا شروع کر دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ جب وہ "پنجاب منتقل ہونے کے بعد میں اسلام سے متعارف ہوئے اور پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تاہم، جب مجھے شہرت ملی، تو میں نے اوپر والے کا شکر ادا کرنے کی بجائے شیطانی طاقتوں کی تسبیح شروع کر دی۔ اس کے بعد میری زندگی میں مشکلات کا آغاز ہوا۔”

یویو ہنی سنگھ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے کچھ گانے پہلے شیطانی آواز سے متاثر تھے اور وہ اس میں شیطان کی طرف اشارہ کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گانوں، بولوں، اور میوزک ویڈیوز میں منفی پہلوؤں کا واضح اثر تھا۔

"اگر آپ مجھے ‘پارٹی گیٹنگ ہاٹ’ ویڈیو میں دیکھیں تو وہ میں نہیں ہوں، بلکہ کوئی اور ہے۔ مجھے اس بات پر کوئی شرم نہیں، مگر انسان غلطیاں کرتا ہے۔ یہ سب ہماری تقدیر میں لکھا ہوتا ہے اور اوپر والا ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس دلانے کیلئے کھلی ڈھیل چھوڑدیتا ہے ورنہ میں آج یہاں نہ ہوتا،” ہنی سنگھ نے وضاحت کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ورلڈ ٹور کے دوران آسٹریلیا میں کئی بوتلیں ووڈکا پینے کے بعد گانا "چار بوتل ووڈکا” لکھا تھا۔ "یہ گانا غصہ سے بنایا گیا تھا۔ اگلی صبح شاہ رخ خان نے کہا، ‘کیا تم پاگل ہو؟ یہ گانا فلاپ ہو جائے گا اور تمہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔’ اس وقت میں نے روحانی خیالات کی بجائے شیطانی خیالات کو مدنظر رکھا،” ہنی سنگھ نے یہ بات کہی۔

یہ انکشافات ہنی سنگھ کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں ایک اہم موڑ کی علامت ہیں اور ان کے پچھلے گانوں اور انداز پر نئے سوالات اٹھاتے ہیں۔

a3w
a3w