’ای وی ایم کا مطلب ہے ہر ووٹ مُلّا کے خلاف‘، بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کا متنازعہ بیان (ویڈیو)
مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے "ہندو گرجنا سبھا" میں اپنے خطاب کے دوران ای وی ایم کو لے کر متنازعہ بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "ای وی ایم کا مطلب ہر ووٹ مُلّا کے خلاف ہے"، جس سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
پونے: بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے جمعہ کے روز سانگلی ضلع میں منعقدہ "ہندو گرجنا سبھا” سے خطاب کرتے ہوئے ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا، "ہاں، ہم ای وی ایم کے رکن اسمبلی ہیں، لیکن ای وی ایم کا مطلب ہے ہر ووٹ مُلّا کے خلاف۔”
مہاراشٹر حکومت میں ماہی پروری و بندرگاہ کے وزیر، نتیش رانے نے اس بیان میں اقلیتی طبقے سے متعلق سخت موقف اپنایا اور ای وی ایم پر تنقید کرنے والی اپوزیشن کی کارروائیوں پر اپنی رائے دی۔ ان کا کہنا تھا، "ای وی ایم کا مطلب ہے ہر ووٹ مُلّا کے خلاف۔”
یہ بیان "ہندو گرجنا سبھا” میں دیا گیا تھا، جہاں بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں ای وی ایم پر چیخ رہی ہیں اور اسے قصوروار ٹھہرا رہی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہندو طبقہ نے متحد ہو کر ووٹ دیا ہے، اور اپوزیشن اس سچائی کو قبول نہیں کر پا رہی ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی، سریش کھاڈے نے بھی ایک متنازعہ بیان دیا اور کہا، "ہم منی پاکستان سے 4 مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔”