شمال مشرق

ترکاریوں کے دام پر مسلمانوں کا کوئی کنٹرول نہیں: مولانا بدرالدین اجمل

مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے کہا کہ چیف منسٹر کے تبصرہ سے میاں مسلمانوں کو ٹھیس پہنچی۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن سے قبل بی جے پی اور اے آئی یوڈی ایف کی فرقہ وارانہ سیاست کا ٹکراؤ دکھائی دیتا ہے۔

گوہاٹی: آسام کے سب سے بڑے شہر گوہاٹی میں ترکاریوں کے بڑھتے دام نے سیاسی مخالفین میں لفظی جنگ چھیڑدی ہے۔ چیف منسٹر ہیمنت بسواشرما نے بڑھتے دام کیلئے میاں مسلمانوں کو موردِالزام ٹہرایا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند

 اے  آئی یوڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے کہا کہ چیف منسٹر کے تبصرہ سے میاں مسلمانوں کو ٹھیس پہنچی۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن سے قبل بی جے پی اور اے آئی یوڈی ایف کی فرقہ وارانہ سیاست کا ٹکراؤ دکھائی دیتا ہے۔

ہیمنت بسواشرما نے گوہاٹی میں سبزیوں کے بڑھتے دام کے بارے میں پوچھے جانے پرکہاتھا کہ دیہاتوں میں ترکاریاں اتنی مہنگی نہیں ہیں۔ یہاں میاں دکاندار زیادہ دام لیتے ہیں۔ سبزی فروش اگر آسامی ہوتے تو وہ اپنے لوگوں کو نہیں لوٹتے۔

 انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ وہ گوہاٹی کے سارے فٹ پاتھ خالی کرادیں گے۔ انہوں نے آسامی لوگوں سے کہاتھا کہ وہ آگے آئیں اور اپنا کاروبار شروع کریں۔ میاں اہانتی اصطلاح ہے جو آسام میں بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

ہیمنت بسواشرما کے بیان پراپنے ردعمل میں مولانابدرالدین اجمل قاسمی نے کہا کہ چیف منسٹر کیلئے ایسے الفاظ زیب نہیں دیتے جو ریاست کے سربراہ ہوتا ہے۔ مسلم فرقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

 اس سے فرقہ وارانہ پھوٹ پڑتی ہے۔ اگر ایسی ویسی کوئی بات ہوئی تو ا س کیلئے حکومت اور ہیمنت اوربسواشرما ذمہ دار ہوں گے۔ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے یہ بھی کہا کہ ترکاریوں کی قیمتوں پر مسلمانوں کا کنٹرول نہیں ہے۔

آسامی نوجوانوں سے کھیتی باڑی کی خواہش کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ہم زراعت کے پیشہ میں آسامی نوجوانوں کا خیرمقدم کریں گے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ وہ لوگ کھیتی باڑی کریں گے کیونکہ اس میں کڑی محنت درکارہوتی ہے۔ کانگریس صدر بھوپن کماربورا نے الزام عائد کیاکہ شرما اور اجمل دونوں مل کر یہ ”میاں۔آسامی“ تنازعہ پیدا کررہے ہیں تاکہ لوگوں میں فرقہ وارانہ پھوٹ ڈال سکیں۔

 الیکشن قریب آرہا ہے‘ یہ دونوں عوام  کو مذہبی خطوط پر بانٹناچاہتے ہیں۔ بی جے پی بے روزگاری‘ بڑھتی مہنگائی‘ غیرقانونی مائیگرنٹس جیسے اہم مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔ توجہ ہٹانے کیلئے وہ ایسے حربے آزمارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان ہیمنت پھوکن نے بھی الزام عائد کیاکہ فرقہ وارانہ سیاست اپنی ناکامیاں چھپانے کا بی جے پی کا حربہ ہے۔

a3w
a3w