حیدرآباد

شراب اسکام، کویتا کے سابق آڈیٹر کی عدالتی تحویل میں توسیع

عدالت نے انہیں 14 دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیاتھا۔اس تحویل کے اختتام کے بعد ا ن کو مرکزی جانچ ایجنسی نے ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا اور عدالت میں تحقیقات کی پیش رفت کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: دہلی کی راس ایونیو کی خصوصی عدالت نے شراب گھوٹالہ معاملے میں تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا کے ایم ایل سی کویتا کے سابق آڈیٹر جی بُچی بابو کی عدالتی تحویل میں توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں

8 فروری کو بابو کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا اور عدالت نے انہیں 14 دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیاتھا۔اس تحویل کے اختتام کے بعد ا ن کو مرکزی جانچ ایجنسی نے ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا اور عدالت میں تحقیقات کی پیش رفت کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

 ایجنسی نے ان کومزید 14 دن کی حراست میں توسیع کی درخواست کی۔عدالت نے سی بی آئی کی درخواست پر بابو کی تحویل میں توسیع کی ہدایت دی۔اس معاملہ کی آئندہ سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔