تعلیم و روزگار

محکمہ بہبود خواتین و اطفال میں تقررات کا امتحان منسوخ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے جمعہ کے روز محکمہ بہبود و خواتین واطفال میں ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر آفیسر اور اکسٹنشن سوپر وائزر گریڈ I کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے منعقدہ امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے جمعہ کے روز محکمہ بہبود و خواتین واطفال میں ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر آفیسر اور اکسٹنشن سوپر وائزر گریڈ I کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے منعقدہ امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
گروپ II امتحانات ملتوی
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی

یہ امتحان گزشتہ سال 3 اور 8/جنوری کو منعقد ہوا تھا۔

پرچہ سوالات افشا معاملہ کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی اور سنٹرل و فارنسک سائنس لیباریٹری کی رپورٹ کی اساس پر پبلک سرویس کمیشن نے اس امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ متذکرہ جائیدادوں کے لئے تحریری امتحان دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ تواریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔